حیدرآباد۔3نومبر(اعتماد نیوز)ضلع نلگنڈہ کے کانگریس رکن اسمبلی کومٹ ریڈی
وینکٹ ریڈی آج غیر حاضر ہوئے۔ چنانچہ پرسوں سے تلنگانہ بجٹ اسمبلی اجلاس
منعقد ہونے والا ہے۔ اس سلسلہ میں کانگریس پارٹی کے مقننہ ارکان کا آج
اسمبلی ہال میں اجلاس منعقد ہوا۔ تاہم اس اجلاس میں کانگریس کے دو باغی
ارکان کے ساتھ ساتھ کومٹ ریڈی ونکٹ ریڈی بھی
غیر حاضر ہوئے ۔ وہ چند دن قبل
ہی وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ سے ملاقات کی۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ
وہ بھی بہت جلد ٹی آر ایس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کانگریس
پارٹی کے مقننہ اجلاس میں 17ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں
تلنگانہ حکومت کے خلاف اسمبلی اجلاس میں کس موقف کو اختیار کیا جائے اس
سلسلہ میں بات چیت کی جا رہی ہے۔